اسلام آباد(نیوزڈیسک)بیرونی فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان نے دوست ممالک سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان کو 6.5 ارب ڈالر کے بڑے بیرونی فنانسنگ گیپ کا سامنا ہے ،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران حکومت نےسعودی عرب اوریواےای سمیت دوست ممالک سے پھر رجوع کا فیصلہ کیا ہے ، اسلامی ترقیاتی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک سے بھی مدد لی جائے گی،ذرائع کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے ذریعے مالی گیپ کم ہونے کا امکان ہے،ذرائع نے بتایاکہ سالانہ 6 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 3 ماہ میں خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا، حکومت کا اندازہ ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر سےکم ہوکر ساڑھے 4 ارب ڈالر رہے گا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ کا پلان شیئر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ گیپ کو کم کرنے کیلئے نجکاری تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے،ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے عالمی بانڈ مارکیٹ میں بانڈ جاری کرنے کے آپشن پر بھی غور کرنے کا کہا ہے۔















