اہم خبریں

غزہ جنگ،عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،طاہراشرفی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان علماکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت اور انسانیت کا مسئلہ ہے،میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ غزہ میں اب تک 10 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں،فلسطین کے معاملے پر ریاست پاکستان کا وہی موقف ہے جو قائداعظم کا موقف ہے،طاہراشرفی نے کہاکہ فلسطین کا آزاد ریاست ان کاحق ہے،غزہ جنگ کے حوالے سے پاکستان دوست ممالک اورعالمی ممالک سے رابطہ میں ہے،انہوں نے کہاکہ غزہ صورتحال پر عرب لیگ اور آو ائی سی اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،عالمی برادری مداخلت کرکے اس بربریت کو روکے،طاہراشرفی نے کہاکہ غزہ جنگ کوروکنے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں