کراچی (نیوزڈیسک) سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کمشنرز کو لیٹر جاری کردیاگیا،لیٹر میں کہاگیا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ کو نافذ کرنے میں ناکام ہو رہی ہے،مہنگائی سے متاثرہ صارفین سے خوردہ فروش زائد رقم وصول کی جارہی ہیں ،مقبول باقرنے کہا کہ تمام روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر ضابطہ لایا جائے اورناجائزمنافع خوروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کرانے کیلئے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں۔















