اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وزیر اعظم ن لیگ کے راہنما شاہدخاقان عباسی ہمارے5بڑے لیڈرزاکٹھے بیٹھ جائیں توملک چل پڑےگا،سیاست میں کچھ لوگ پیسہ بنانے آتے ہیں،اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ وہ کھڑے ہوتے ہیں جنہیں اقتدارکی پڑی ہوتی ہے،ہمارے ہاں70کروڑ روپے لے کرسینیٹربنائے جاتے ہیں،ہمارے ملک میں الیکشن چوری بھی ہوتے ہیں،
سب جانتے ہیں ملک میں کون کرپٹ ہے،اقتدارمیں بارباران لوگوں کوموقع دیاجاتاہے جوکرپشن میں ملوث ہوتے ہیں،لاڈلوں کاکاروبار چھوڑناہوگاورنہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔















