کراچی (اے بی این نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سیاسی مخالفین اکٹھے بھی ہوجائیں وہ پیپلزپارٹی کوہرانہیں سکتے،پیپلزپارٹی نے کل ضمنی انتخابات میں مخالفین کوبدترین شکست دی،عوام نے ایک بارپھرپیپلزپارٹی پراعتمادکااظہارکیاہے،ہم شہیدبھٹو کے نظریے پرچل کرملک کومشکلات سے نکالیں گے،ثابت ہوگیاکراچی سے کشمورتک پاکستان کے عوام پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں،انتخابات ثابت کریں گے عوام کراچی سے کشمیرتک پیپلزپارٹی کیساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کےنوجوان روزگارچاہتے ہیں ہم عوام کے مسائل حل کریں گے،پیپلزپارٹی کراچی کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کررہی ہے،
ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں،آصف زرداری اورنوازشریف کارابطہ کافی دن پہلے ہواتھا،ہم اپنے بل بوتے پرالیکشن لڑیں گے،پیپلزپارٹی دہشت گردی کامقابلہ کرناجانتی ہے،امید ہے اس بار پاکستان کا وزیر اعظم لاہور سے نہیں ہوگا۔















