اہم خبریں

چکوال سے جعلی نیب اہلکار گرفتار

چکوال(نیوزڈیسک)چکوال میں جعلی نیب اہلکار گرفتارکرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق چکوال کے رہائشی حامد اقبال کو مقامی پولیس نے گرفتار کر لیا،حامد اقبال خود کو نیب افسر ظاہر کر کے سرکاری محکموں کو جھانسہ دے رہا تھا،حامد اقبال نیب افسر کے طور پر واپڈا آفس چکوال سے ناجائز فائدہ لینے کی کوشش کر رہا تھا،پولیس کے مطابق شک ہونے پر واپڈا حکام نے نیب کو آگاہ کیا،نیب نے مقامی پولیس کو باضابطہ شکایت درج کرائی اوربتایاکہ حامد اقبال نیب کا ملازم نہیں تھاحامد اقبال جھانسا دینے کی کوشش کر رہا تھاپولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے مزید کارروائی کاآغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں