اسلام آباد (نیوزڈیسک)موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی سمگل شدہ کپڑا برآمد کر کے ایک ملزم کوگرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون ، چھچ انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی (نان کسٹم پیڈ) 403 تھان کپڑا برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کر لیا،موٹروے پولیس کے مطابق مشکوک پک اپ کی اطلاع موجود تھی اور اس کی تلاش بھی جاری تھی ۔ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مزید قانونی کاروائی کے لیے برآمد شدہ کپڑا اور ملزم اور پک اپ کسٹم حکام کے حوالے کردیئے گئے ۔















