اہم خبریں

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،جان اچکزئی

کوئٹہ(نیوزڈیسک)نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ افغان بھائیوں کواپنی سرزمین پرہرطرح کی سہولیات فراہم کیں،40سال افغان شہریوں کابھرپورخیال رکھا،افغان مہاجرین کوپاکستان میں پڑھنے لکھنے کاموقع دیا،جوسہولیات پاکستان نے دیں وہ افغان حکومت بھی نہیں دے سکتی،ان کا کہناتھا کہ جعلی شناختی کارڈبنانے والے مافیاکیخلاف کارروائی جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں،انہوں نے کہاکہ کل کے واقعے میںبھارتی خفیہ ایجنسی راہی ملوث ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں