اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔اسلام دھشت گردی کی پرزور ممانعت کرتا ہے۔ انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک اڈے میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،مولانا اسعد محمود کا دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر انسانیت و ملک کے دشمن ہیں۔ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرے۔















