اہم خبریں

بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں ،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس ہے،متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں ،واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے،دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے وہ جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ،دعا کرتا ہوں کہ اللہ شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے،اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے ۔

متعلقہ خبریں