افغانیوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نیوزڈیسک)افغانستانی باشندوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا ۔ غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنا آئین پاکستان کیخلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ آفس نے غیرقانونی مقیم افراد کی ملک بدری کا نوٹیفکیشن نہ لگانے کا اعتراض لگایاگیا، جسٹس علی باقر نجفی درخواست پر سماعت کریں گے۔