Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں نو منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

وادی لیپہ،عباسپور ( نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں اکتیس برسوں بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا ایک اور مرحلہ آج تحصیل ہیڈکوارٹر وادی لیپہ میں مکمل ہو گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیپا نے نو منتخب ممبرز لوکل کونسل سے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ تحصیل ہیڈ کوارٹر بوائز ڈگری کالج لیپا کے ہال میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر لیپہ سردار مبشر نے نومنتخب ممبر لوکل کونسل سے حلف لیا۔ اس موقع پر نو منتخب ممبران لوکل کونسل نے عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لیپہ سردار مبشر نے جملہ نو منتخب ممبران لوکل کونسل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ آپ سب اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد عوامی خدمت کو اپنا کردار ادا کریں گے تقریب سے تحصیلدار لیپہ کامران خان ۔نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پر ایس ایچ او لیپہ چوہدری بشیر بھی موجود تھے اس کے علاوہ تقریب سے مختلف جماعتوں کے ممبران نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر نو منتخب ممبران کے اعزاز میں ٹی بریک کا انتظام بھی تھا۔آزاد کشمیر میں تین دھائیوں بعد بلدیاتی انتخابات عمل میں لائے گئے آزاد کشمیر کے تینوں ڈویژن میں مرحلہ وار انتخابات ہوئے پونچھ ڈویژن میں تین دسمبرکو انتخاب ہوا

عبا س پور سے ڈسٹرکٹ کونسلر منتخب ہونے والے اراکین کی تقریب حلف برداری روالاکوٹ میں منعقد ہوئی جبکہ لوکل کونسلر سے حلف کے لیے بوائز ڈگری کالج کے حال میں تقریب منعقد ہوئی جہاںنئے منتخب ہونے والے یونین کونسل سے لوکل امیدواران اور ٹاون کمیٹی کے چونتیس لوکل کونسلر نے حلف دیا جبکہ ٹاون کمیٹی کے پانچ اراکین نے حلف دیا، حلف اسسٹنٹ کمشنر عباس پور ملک عبدالحلیم خان نے لیا ، تقریب میں معزززین علاقہ ،انجمن تاجراں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، نو منتخب اراکین کو اے ڈی سی جی عباس پور عمر فاروق نے مبارکبادبھی دی ۔