لاہور (اے بی این نیوز )پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی،2ہزار73ارب روپے کابجٹ منظور، غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1 ہزار 718 ارب اور جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی ،پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 170 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی،نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کہتے ہیں کابینہ اجلا س میں انتخا بی تیا ریو ں کا بھی جا ئزہ لیا گیا، پنجا ب میں 50 ہزار سے زائد پو لنگ اسٹیشن بنا ئے جا رہے ہیں ، منصفانہ اور غیر جانبدرا نہ الیکشن کیلئے پر عزم ہیں، صوبے میں ایک لاکھ 74ہزار غیر قانو نی غیر ملکی مقیم ،یکم نو مبر سے کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی















