اہم خبریں

وفاقی وزراء کے پیٹرول کوٹے کے معاملے پر بڑا حکومتی فیصلہ

وفاقی وزراء کے پیٹرول کوٹے کے معاملے پر بڑا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت وفاقی وزراء کے پٹرول کوٹہ میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور اسے 400 لیٹر سے کم کر کے 200 لیٹر ماہانہ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت اخراجات کو کم کرنے اور مالیاتی نظم و ضبط کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ کفایت شعاری مہم کے نتیجے میں اب وفاقی وزراء کے پاس مراعات کی بہت کم گنجائش رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 200 لیٹر پیٹرول کے کوٹے پر کسی کو اعتراض ہے تو اس حوالے سے بات کی جا سکتی ہے۔ تاہم حکومت پہلے ہی وزراء کی سہولیات میں نمایاں کمی کر چکی ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد سے حکومتی اخراجات میں کمی اور وسائل کا بہتر استعمال جاری رہے گا تاکہ قومی خزانے پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، ملک بھر میں عام تعطیلات کا امکان

متعلقہ خبریں