اسلام آباد (اے بی این نیوز) محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی رواں ماہ کے آخر میں ملک بھر میں دو روزہ عام تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم ان تعطیلات کا باضابطہ اور حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔
ابتدائی فلکیاتی اندازوں اور ماہرین فلکیات کی پیشین گوئیوں کے مطابق 9 اور 10 محرم یعنی یوم عاشورہ 25 اور 26 جون 2026 کو آنے کا امکان ہے۔
حکومت پاکستان نے 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاہم ان تاریخوں کی حتمی تصدیق محرم کا چاند نظر آنے کے بعد ہی ممکن ہوسکے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چاند نظر آنے کے فوری بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت 9 اور 10 محرم کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتی ہے، اس دوران تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہتے ہیں۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق 15 جون کو محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی محدود ہیں۔ امکان ہے کہ ذی الحجہ 1447ھ کے 30 دن مکمل ہوں گے۔ یکم محرم 17 جون کو متوقع ہے۔ اگر یکم محرم 17 جون کو آتا ہے تو یوم عاشورہ 26 جون بروز جمعہ ہو گا۔
مزید پڑھیں:محرم کا چاند کب نظر آئے گا؟ ماہرین کی اہم پیشگوئی















