اہم خبریں

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شرکت کریں گے،ذرائع

اسلام آباد(اے بی این نیوز) امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا ایران معاہدے کی تقریب جنیوا میں منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی، دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونےکا وقت آگیا۔

بعد ازاں ایران نے بھی امریکا کے ساتھ امن معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
مزید پڑھیں: برازیل میں دو ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے ،امریکی گلوکار سمیت 6 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں