اہم خبریں

عمران خان کی آنکھ کا معائنہ ،انجکشن لگانے کے بعد اسپتال سے جیل منتقل

اسلام آباد(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ مکمل کر لیا گیا ، انہیں انٹرا ویٹریل انجکشن کی پانچویں ڈوز بھی لگا دی گئی ہے۔

نجی چینل نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں پمز منتقل کیا گیا، جہاں ان کی آنکھ کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، معائنے کے بعد انہیں ضروری طبی عمل کے تحت انجکشن لگایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل بھی انہیں چار انٹرا ویٹریل انجکشن لگائے جا چکے ہیں، اور موجودہ طبی مرحلہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، انجکشن لگانے کے بعد انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی عمران خان کے طبی معائنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ شب اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،2 پائلٹس شہید

متعلقہ خبریں