Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لاہور ہائیکورٹ بینچ کا فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی درخواست پر سماعت سےانکار

لاہور(ـنیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کا فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی بچوں کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیلئے انٹرا کورٹ دائر درخواست کی سماعت سے انکار، کسی دوسرے بینچ میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ذاتی وجوہات پر فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوادی ۔یاد رہے کہ فرحت شہزادی کے بچوں فراز اقبال اور ایمان اقبال نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔فرحت شہزادی کے بچوں کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانون کے منافی فیصلہ دیا ۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالا جائے۔