پی ٹی آئی کے ن لیگی ارکان صوبائی اسمبلی سے رابطے ، نمبر پورے ہیں، خرم شہزاد ورک کا دعویٰ

لاہور(نیوزڈیسک)وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے کہا کہ سینٹرل پنجاب سے ن لیگ کے 3 سے 4 اراکین رابطے میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگی اراکین اسمبلی سے رابطوں اور نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ۔

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد 187 ہے۔خرم شہزاد ورک کا کہنا ہے کہ جس دن اعتماد کا ووٹ ہو گا ہمارے ممبران اسمبلی کی تعداد پوری ہو گی، کل کے اجلاس میں بھی ہماری اپوزیشن کے مقابلے میں اکثریت تھی۔