اہم خبریں

پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، مصطفی کمال

لیاقت آباد ( اے بی این نیوز   )سید مصطفی کمال،سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان نے کہا ہے کہ لیاقت آباد والوں نے آج بتادیا کراچی پاکستان کولیڈ کریگا ،بڑی پارٹیاں بھی اتنے لوگ جمع نہیں کرسکتیں جتنے آج لیاقت آباد میں ایم کیوایم جلسے میں موجود ہیں،یہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم کے سوا کراچی کو کوئی سوارنے والا نہیں،پیپلزپارٹی نے پندرہ سال حکمرانی کرکے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ،وہ لیاقت آباد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دنیا چاند پر جارہی تھی اور پچھلے پندرہ سالوں سے لوگ گٹر میں گر کر مررہے تھے،کراچی میں جتنے بھی کام ہوئے وہ صرف ایم کیوایم کے زمانے میں ہوا،پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،پیپلزپارٹی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ وہ کراچی اور مہاجر قوم کا ووٹ لے لے گی،پیپلزپارٹی پیسے پھینک کر کراچی سے بائیکاٹ کرانا چاہ رہی ہے،پروف کے ساتھ بتا کر کہتا ہوں کہ بائیکاٹ کی کال پیپلزپارٹی سے پیسے لیکر کی جارہی ہے،پیپلزپارٹی سے صوبائی خودمختاری کے نام پرجو اٹھاروی ترمیم منظور کرائی اسکو مسترد کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں