اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان سٹیل ملز کا کروڑوں روپے مالیتی سامان چور لے اڑے،سرکاری دستاویزات میں ہوشربا انکشافات ،جولائی 2020 سے جون 2022 تک ایک کروڑ 17 لاکھ 76 ہزار 990 روپے مالیتی سامان چوری ہوا ،دستاویزات کے نطابق چوری کے زیادہ تر واقعات میں سٹیل ملز کے ملازم ہی ملوث نکلے،جون 2021 میں 47 لاکھ 10 ہزار مالیتی کاپر چوری ہوا،اکتوبر 2020 میں 22 لاکھ 96 ہزار مالیتی ہائی ٹینشن وائر چوری ہوئی،مارچ 2021 میں ریل ٹریک کا 22 لاکھ 4 ہزار 386 روپے مالیتی سامان چور لے اڑے،فروری 2021 میں 10 لاکھ روپے سے زائد مالیتی بجلی آلات چوری ہوئے،فروری 2021 میں ہی 8 لاکھ روپے سے زائد مالیتی کاپر کیبل کی چوری رپورٹ ہوئی،دسمبر 2020 میں چور پونے 4 لاکھ مالیتی ٹرانسمیشن لائن کے کنڈکٹر لے اڑے،نومبر 2020 میں 40 ہزار روپے مالیتی الیکٹرک پول کٹ چوری کی نظر ہوا۔















