کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج کااجتماع امریکااوراسرائیل کوپیغام ہے،پاکستانی قوم فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے،آزادی کی جنگ میں ہم فلسطین کے ساتھ ہیں،وہ غزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ فلسطین کی جنگ میں برابرکے شریک ہونے کااعلان کرتے ہیں،اس مو قع پر انہوں نے فلسطینیوں اورحماس کے نام عربی میں خصوصی پیغام دیا۔مولانافضل الرحمان نے خطاب کرتے ہو ئے مزید کہا کہ یہودی لابی پرواضح کرناچاہتاہوں کہ تمہاری ایجنٹ کوشکست دیدی،آج یہودی لابی کاایجنٹ مکافات عمل کاشکارہے،اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی کررہا ہے،کوئی بولنےوالانہیں۔















