لاڑکانہ(نیوزڈیسک)لاڑکانہ کے قریب نواحی علاقے میں 50 روپے ادھار واپس نہ کرنے پر رشتے داروں نے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔واقعہ کے بعد تینوں ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ورثا کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ۔پولیس کے مطابق موئن جو داڑو کے قریب گوٹھ مندرا میں گلاب جونیجو نے اپنے ایک رشتے دار سے 50 روپے ادھار لیے تھے۔تاہم ادھار کی رقم واپس نہ کرنے پر 3 ملزمان نے ڈنڈوں اور چھریوں سے گلاب جونیجو کوتلخ کلامی کے بعد قتل کردیا۔















