اہم خبریں

ٍہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، سمجھوتے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ہر پاکستانی کی سلامتی اہم ہے، سمجھوتے کی اجازت نہیں دیں گے، آرمی چیف نے کہا مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں، پاکستانی عوام کے مسلسل تعاون سے ان شاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی،، دانشوروں اور سول سوسائٹی کی زیادہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہماری عوام، خصوصی طور پر نوجوان نسل پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے بارے میں اپنی معلومات میں اضافہ کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔ فوج پاکستان کے عوام کی بہتری کے لیے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں قومی اور صوبائی سطح پر پوری طرح مصروف عمل ہے، ہم ایک مضبوط قوم ہیں جس نے امن اور استحکام کے حصول کے لیے بہت سی آزمائشوں کو برداشت کیا،، آرمی چیف نے 25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا جی ایچ کیو کادورہ کیا

متعلقہ خبریں