شہزاد اکبر واپس آنا چاہیں تو تحفظ دینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہاہے کہ اگر شہزاد اکبر واپس آنا چاہتے ہیں تو عدالت خوشی سے انہیں پروٹیکشن فراہم کرے گی، نیب نے شہزاد اکبر کا القادر ٹرسٹ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی مخالفت کردی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت حوالوں کے ساتھ دلائل طلب کرلیے۔