اہم خبریں

پیپلزپارٹی کا کے الیکٹرک کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کےالیکٹرک کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیں۔ جلد کےالیکٹرک کےخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔کراچی کے کئی علاقوں میں 14 گھنٹے سے زائد کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے طویل لوڈ شیڈنگ سے بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے بزرگ اور بیمار شہری اذیت میں مبتلا ہیں۔سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کےالیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے کے الیکٹرک نے کراچی میں اجتماعی سزا کا غیر انسانی نظام رائج کیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں