اہم خبریں

اسلامی دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی روکے،شہباز

اسلام آباد (اے بی این نیوز)شہباز شریف کا متاثرہ فلسطینی علاقوں میں ہنگامی طور پر امدادی سامان بھجوانے کا مطالبہ،، شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی جبر واستبداد اور ظلم کے نتیجے میں دوہرا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اسلامی دنیا کی قیادت عالمی برادری کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی نسل کشی روکے۔فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پانی اور خوراک بند ہے، بے گناہ بچے، خواتین اور شہری قاتلوں کے نرغے میں ہیں، بڑھتی بے حسی اور بے بسی دنیا کو سنگین نتائج کی طرف دھکیل رہی ہے۔ مظلوموں کا لہو بہانے سے ناجائز ریاست کا وجود جائز نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں