اہم خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

اسلام آباد(اے بی این نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق رقم پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں بہتری کیلئے استعمال کی جائے گی، پاکستان میں انشورنس کوریج بڑھانے اور مالی تحفظ مضبوط بنانے کا منصوبہ ہے، انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت نجی شعبے کی شمولیت میں اضافہ ہوگا۔

اے ڈی بی کے مطابق اصلاحات سے معیشت مزید مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا، پاکستان میں انشورنس کا حجم جی ڈی پی کے صرف 0.7 فیصد کے برابر ہے، پروگرام سے کسانوں،خواتین اور کمزور طبقات کو مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا، جبکہ خواتین اور بچیوں کیلئے خصوصی انشورنس مصنوعات متعارف ہونگی۔

آفات کے بعد مالی نقصانات کم کرنے اور بحالی کا عمل تیز بنانے میں مدد ملے گی جبکہ انشورنس شعبہ جدید، مسابقتی اور مارکیٹ پر مبنی نظام کی طرف گامزن ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیئے

متعلقہ خبریں