اہم خبریں

سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جانیے تازہ نرخ

سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا، جانیے تازہ نرخ

کراچی (اے بی این نیوز) ملکی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے اضافے سے 389,685 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا ایک ڈالر مہنگا ہوکر 4328 ڈالر کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 6 روپے اضافے کے بعد 7503 روپے پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں‌:امریکا سے معاہدہ، ایرانی ریال نے اونچی اُڑان بھر لی، جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں