اہم خبریں

انسداد پولیو کیلئے ہم سب متحد ہیں، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ 1988 میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوا، انسداد پولیو ایک قومی کاز ہے، جس کیلئے ہم سب متحد ہیں۔ انسداد پولیو مہم میں پولیو ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار لائق تحسین ہے۔ کئی پولیو ورکرز اور سیکورٹی اہلکاروں نے فرض کی انجام دہی میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ نگراں وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ترقیاتی شراکت داروں سے مل کر انسداد پولیو اور ماں بچے کی صحت پر کام کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں