بلومفونٹین(نیوزڈیسک)جنوبی افریقا میں طیارے کے حادثے میں 22 سالہ پاکستانی نوجوان پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 22 سالہ محمد افنان فیاض کا طیارہ برام فشر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں گرا اور اس میں آگ لگ گئی، ایئر پورٹس کمپنی ساؤتھ افریقا کے مطابق پائپر طیارہ ایئر فیلڈ کے علاقے میں گرا۔ہوا بازی کا شوقین محمد افنان فیاض کمرشل پائلٹ لائسنس حاصل کر چکا تھا۔















