اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) احسن اقبال نے کہا 2017 میں نواز شریف کی خلاف سازش کی گئی تھی، غیر آئینی طریقے سے نواز شریف کو وزرات عظمی کے عہدے سے ہٹایا گیا،پارٹی کی صدارت سے الگ کیا گیا،الیکشن کے عمل سے باہر کیا گیا،، سازش کرنے والے بے نقاب ہو گئے،نہال ہاشمی بولے انتقام پر یقین نہیں رکھتے، انتقام نہیں انصاف ہونا چا ہیے، انصاف کیلئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدالتیں موجود ہیں، ناصر بٹ بولے میاں صاحب ہمیشہ عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں ،آج چار سال پرانے کیس میں عدالت پیش ہو رہے ہیں ،امید ہے عدالتیں انصاف فراہم کریں گی۔















