اسلام آباد (اے بی این نیوز)توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف نے احتسا ب عدالت کے سامنے سرنڈر کردیا سابق وزیراعظم کی ضمانت منظور، دائمی وارنٹ منسوخ،دس لاکھ روپے کے مچلے جمع کرانے کا حکم ، جج محمد بشیر نے حاضری کے بعد نواز شریف کو عدالت سے جانے کی اجازت دے دی،، نوازشریف کے ضمانتی کے طور پر طارق فضل چودھری عدالت میں پیش ہوئے،، نون کے قائد کی تین درخواستوں پر بھی سماعت ،،، ضمانتی مچلکے جمع کرانے ،پلیڈر مقرر کرنے اور جائیداد ضبطی کی کارروائی ختم کرنے کی استدعا ،، کیس کے شریک ملزم آصف علی زرداری کی استثنیٰ کی درخواست طبی بنیادوں پر منظور،، یوسف رضا گیلانی بھی حاضری لگا کر عدا لت سے چلے گئے, کیس کی سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔















