لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) دونوں سے بیزار ہیں۔لاہور میں علیم خان کی زیر صدارت آئی پی پی کے ڈویژنل رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی کیلئے استحکام پاکستان پارٹی ہی چوائس ہے۔















