اہم خبریں

سول بیورو کریسی میں اعلی عہدوں پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے سول بیورو کریسی میں اعلی عہدوں پر تقرر اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے ،سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21کے آفیسرسیدمعظم علی کوایڈیشنل سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز تعینات کردیاگیا سیدمعظم علی وزارت منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات میں بطور سینئرجوائنٹ سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہے ہیںوفاقی حکومت نے آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے آفیسرطاہر نعیم اختر کو سی ڈی اے میں ممبر فنانس تعینات کردیاطاہرنعیم اختر کی وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیادوں پر کی گئی ہے وفاقی حکومت نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاوفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 19 کے آفیسرطلعت محمود کو سی ڈی اے میں ممبر ایڈمن تعینات کردیاطلعت محمود کی وفاقی ترقیاتی ادارے میں تعیناتی ڈیپوٹیشن کی بنیادوں پر کی گئی ہے طلعت محمودکونسلیٹ جنرل آف پاکستان نیویارک میں بطور ٹریڈاینڈانوسمنٹ کونسلر خدمات سرانجام دے رہے ہیں وفاقی حکومت نے ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21کے آفیسرفلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ کامران رحمن خان کو ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات تعینات کردیاکامران رحمن خان نیشنل ہیلتھ سروسز میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات سرانجام دے رہے ہیںوفاقی حکومت نے تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

متعلقہ خبریں