طورخم(نیوزڈیسک)طورخم سرحدی گزرگاہ پر الیکٹرانک ویزا سسٹم نصب کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے یاسرعرفات نے بتایا کہ ای ویزا سسٹم سے غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔ ویریفکیشن سسٹم کو امیگریشن ہال سے زیرو پوائنٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔















