اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یقینی بنانے کے حوالے سے جائزہ اجلاس،نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فوائدعام آدمی تک پہنچانے کیلیے اقدامات کو تیز تر کیا جائے، ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور سمگلنگ و بجلی چوری کیخلاف آپریشن کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کیا گیاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کی بدولت مہنگائی کی شرح میں 1.7 فیصد کمی ہوئی ، ڈالر کی قیمت میں استحکام اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بدولت مجموعی طور پر 41 ارب روپے کی بچت ہوئی ، بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ بلوچستان میں گندم کی قیمت میں 18 فیصد اور چینی کی قیمت میں اوسطاً 16 فیصد کمی خوش آئند ہے،انتظامیہ کی کوششوں کی بدولت قومی سطح پر 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی،زرعی پیداوار، بجلی، کرایوں اور صنعتی پیداوار کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی یقینی بنائی جارہی ہے۔















