راچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں وزنی ترین مچھلی کے شکار کا نیا ریکارڈ بن گیا، بحیرۂ عرب میں کھلے سمندر سے 210 کلو گرام وزنی مارلن مچھلی پکڑ لی گئی۔پاکستان بوٹ ریلی اینڈ فشنگ ایسوسی ایشن کے صدر احمد معمور کے مطابق ایسوسی ایشن کے رکن اور سینئر اینگلر خالد نے کراچی سے 150 کلو میٹر دور کھلے سمندر میں 210 کلو گرام مارلن مچھلی پکڑی ہے، مارلن مچھلی کو مقامی لوگ کھڈا کے نام سے جانتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 5 فٹ چوڑی اور ساڑھے 10 فٹ لمبی اس دیو ہیکل مچھلی کو پکڑنے اور کشتی پر اتارنے میں تقریباً 4 گھنٹے لگے۔















