الیکشن ایکٹ میں ترمیم ،حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں جسٹس شاہد بلال نے شہری مشکور حسین کی الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکیل سے جواب طلب کر لیا۔