اہم خبریں

آنے والی نسل کا کل ہمارے آج سے بہتر ہو گا،بلاول بھٹو

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ آنے والی نسل کا کل ہمارے آج سے بہتر ہو گا۔آئینِ پاکستان کے 50 سال مکمل ہونے پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب کرتے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید میں پہلا سیاست دان ہوں جو اس پلیٹ فارم پر خطاب کر رہا ہوں۔سپریم کورٹ نے آئین کی بالادستی کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں مختلف سوچ کے حامل افراد کو جگہ دینا ہو گی، ہمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ مفادات اور ملک کے لیے آگے بڑھنا ہو گا، عوام اور پاکستان کے لیے اکٹھے کوششیں کرنی ہوں گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں کافی کچھ سیکھ گیا ہوں۔

متعلقہ خبریں