اہم خبریں

کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ، اسحاق ڈار کو باعزت بری کردیا گیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس ،عدالت نے اسحاق ڈار کو باعزت بری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ، کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔اس پر عدالت نے کہا کہ اس پر تحریری طور پر وضاحت کر یں ،کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں، عدالت فیصلہ سنا دےاس پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسحاق ڈار کو باعزت بری کردیا ۔

متعلقہ خبریں