شہرقائد میں نوسرباز سرگرم، بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہری غیر محفوظ

کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہری غیرمحفوظ ۔رواں سال کے دوران بینکوں سے رقم نکلوانےوالے لاکھوں شہری لٹ چکے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ وارداتیں پوش ایریازمیں دن کے وقت ہوتی ہیں ،پولیس صرف مقدمات درج کرنے تک محدود رہی۔پولیس تحقیقات اور ملزمان کو پکڑنے کے بجائے مقدمات درج کرکے شہریوں کی داد رسی کے بجائے کرائم پیشہ عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ عوام کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ