Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) مراد سعید کا چیف جسٹس کے نام خط،مراد سعید کی چیف جسٹس سے جعلی مقدمات کی آڑ میں اہلخانہ کو ہراساں کرنے اور نشانہ انتقام بنانے کا فوری نوٹس لینے کی استدعا کی،انہوں نے خط میں لکھا،میں ریاستِ پاکستان کا ایک ذمہ داراور قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہونے کے ساتھ سابق وفاقی وزیر کے عہدے پر بھی فائز رہ چکا ہوں،خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی میں کرادر ادا کرنے پر مجھے اور میرے خاندان کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئیں،چند روز قبل 14 اکتوبر کو کے پی کے پولیس اور چند نامعلوم افراد نے پشاور میں میرے رشتہ داروں کے گھر پر غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا،پولیس کی جانب سے میرے اہلخانہ کو تضحیک اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور گھر کا فرنیچر اور دیگر قیمتی اشیاء توڑی گئیں،میری اہلیہ اور رشتہ داروں کو بغیر کسی مقدمے اور ایف آئی آر کے بلاجواز انتقام کا نشانہ بنایا گیا،9 مئی کے بعد سے پارٹی کے دیگر قائدین کی طرح مجھ پر بھی بغیر کسی ثبوت کے انتشار اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہونے کے جھوٹے الزامات لگائے گئے۔