پشاور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، وہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنا چاہتے تھے۔ جب نواز شریف نااہل ہوئے تو کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی، نواز شریف نے پہلے بھی عدالتوں کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ دہشتگردی اور مسائل کے حل کیلئے نواز شریف کی واپسی ناگزیر ہے، 21 اکتوبر کو لاہور میں نواز شریف کو خوش آمدید کہیں گے۔















