اہم خبریں

عالمی ومقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 9 سو روپے کم ہوکر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 410 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آگیا۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 413 روپے کم ہوکر 6 ہزار 946 روپے پر آگئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 149 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 156 ڈالر پر آگیا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 17 ہزار 2 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران امریکا معاہدہ ، 4 روز کے دوران 2 کھرب ایرانی ریال کی خریدوفروخت

متعلقہ خبریں