جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سکیورٹی کے پیش نظر جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے ، بظاہرجیل ٹرائل کے معاملے میں کوئی بدنیتی نظر نہیں آتی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنادیا،فیصلے میں لکھا چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سکیورٹی کے حوالے متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے ہیں،جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری ہونے کاامکان،شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی