اہم خبریں

قطر میں بڑا سانحہ،متعدد ہلاکتوں کی خبر سامنے آگئی

قطر میں بڑا سانحہ،متعدد ہلاکتوں کی خبر سامنے آگئی

دوحہ (اے بی این نیوز) قطر کے صنعتی شہر راس لفان میں واقع دنیا کے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پلانٹس میں سے ایک میں زوردار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق دھماکا بارزان گیس سپلائی مرکز میں اس وقت پیش آیا جب پلانٹ کی بندش کے بعد دوبارہ آپریشن شروع کیا جا رہا تھا۔ قطری حکام نے واقعے کو تکنیکی خرابی قرار دیا ہے۔

سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 13 افراد جاں بحق اور 66 زخمی ہوئے، جن میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر غیر ملکی شہری شامل ہیں۔

قطر انرجی کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم برآمدات اور گیس سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں‌:وفاقی حکومت نے عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں