اہم خبریں

امریکا معاہدہ، ایران کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان سامنے آگیا

امریکا معاہدہ، ایران کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان سامنے آگیا

واشنگٹن/سوئٹزرلینڈ (اے بی این نیوز) امریکا نے ایران کے لیے 60 روزہ جنرل لائسنس جاری کرتے ہوئے خام تیل کی پیداوار، ترسیل اور فروخت کی عارضی اجازت دے دی ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران 21 اگست تک خام تیل، پٹرولیم مصنوعات اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی فروخت کر سکے گا، جبکہ خریداروں کو امریکی ڈالر میں ادائیگی کی بھی اجازت ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران نے 60 دن میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق تکنیکی مذاکرات فوری شروع ہوں گے جبکہ مختلف امور کے لیے ورکنگ گروپس اور نگرانی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

عالمی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات میں فریقین کے درمیان مثبت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم بعض مواقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے باعث مذاکراتی عمل میں کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،بلاول بھٹو کا گلگت حکومت سازی کیلئے اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں