اہم خبریں

بڑی خبر،بلاول بھٹو کا گلگت حکومت سازی کیلئے اہم فیصلہ

بڑی خبر،بلاول بھٹو کا گلگت حکومت سازی کیلئے اہم فیصلہ

گلگت (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آئی پی پی کے صدر علیم خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور گلگت بلتستان میں مشترکہ طور پر حکومت بنانے کی پیشکش کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان وزیراعلیٰ، اسپیکر اور دیگر آئینی عہدوں کے انتخاب سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

علیم خان نے بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پی وزیراعلیٰ، اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں پر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کرے گی۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ خوشگوار اور مثبت گفتگو ہوئی، جبکہ دونوں جماعتیں گلگت بلتستان میں سیاسی استحکام اور مؤثر حکومت سازی کے لیے مل کر کام کریں گی۔
مزید پڑھیں‌:قطر میں بڑا سانحہ،متعدد ہلاکتوں کی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں