کراچی، سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد کر لی گئی ،کراچی کےعلاقے لیاقت آباد میں سوٹ کیس میں بند لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ پیش آیا، لاش پھینکنے والے رکشے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیش کا دائرہ ماں باپ کے گرد گھومنے لگا ہے۔پولیس کےمطابق مقتولہ 19 سالہ عریشہ کو ہاتھ باندھ کر تشدد کے بعد قتل کیا گیا، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔